22سالہ نوجوان کی خودکشی

 22 سالہ اکرم بھٹی نے نامعلوم وجہ کی بنا پر گندم میں رکھنے والی گولیاں نگلیں، ہسپتال میں چل بسا
لاہور (کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت کے علاقہ ہیئر میں نوجوان نے خودکشی کر لی۔ ایدھی ترجمان کے مطابق ہیئر کے رہائشی 22 سالہ اکرم بھٹی نے نامعلوم وجہ کی بنا پر گندم میں رکھنے والی گولیاں نگلیں، جس سے حالت غیر ہو گئی، اسے تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم جانبر نہ ہو سکا۔اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔