تھائی لینڈ کے وزیراعظم انوتن چرن وراکل نے کمبوڈیا کے ساتھ سرحدی جھڑپوں اور حکومتی دباؤ کے بعد پارلیمنٹ تحلیل کر دی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق وزیراعظم نے شاہی فرمان کے ذریعے پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ تمام مسائل کا حل سیاسی اختیار عوام کے سپرد کرنے میں ہے۔انوتن چرن وراکل نے صرف تین ماہ قبل حکومت سنبھالی تھی، لیکن ان کی اقلیتی حکومت کو سرحدی کشیدگی، گزشتہ ماہ آنے والے سنگین سیلاب اور اپوزیشن کی جانب سے عدم اعتماد کی تحریک جیسے چیلنجز کا سامنا تھا۔
یاد رہے کہ انہوں نے عہدہ سنبھالتے ہی کہا تھا کہ وہ جنوری 2026 کے آخر تک پارلیمنٹ تحلیل کریں گے، تاہم خراب ملکی حالات کے پیشِ نظر یہ فیصلہ قبل از وقت کر لیا۔اس سے قبل وزیراعظم پائیتونترانگ شیناوترے کو اخلاقی ضابطے کی خلاف ورزی پر ہٹایا گیا تھا، جب انہوں نے کمبوڈیا کے سابق رہنما ہون سونگ کو "انکل" کہہ کر مخاطب کیا تھا۔