امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جاری تنازع پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ سیز فائر معاہدے کے بعد شدت اختیار کرنے والی لڑائی کو روکنے کے لیے آج فریقین سے فون پر بات کریں گے۔تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان ایک بار پھر سرحدی جھڑپیں شروع ہو گئی ہیں، جن میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 10 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ تھائی فوج کے مطابق، کمبوڈین ملٹری نے ہتھیار اور فوجیوں کی تعیناتی میں اضافہ کر دیا ہے، جس سے کشیدگی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔صدر ٹرمپ کے مطابق امریکی حکومت اس تنازع کے پرامن حل کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرے گی اور علاقائی سلامتی برقرار رکھنے کی کوشش کرے گی۔ دونوں ممالک کے درمیان یہ جھڑپیں علاقے میں امن و استحکام کے لیے خطرہ تصور کی جا رہی ہیں۔