پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے سال 2025 کے لکس اسٹائل ایوارڈز میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیت لیا۔
کراچی میں منعقدہ رنگا رنگ تقریب میں شوبز کی نامور شخصیات نے شرکت کی، اور موقع پر عابدہ پروین نے اپنے عارفانہ کلام سے محفل کو رونق بخشی۔ ہانیہ عامر کو ڈرامہ 'کبھی میں کبھی تم' میں شاندار اداکاری پر عوام کے ووٹس کی بنیاد پر یہ اعزاز دیا گیا، جس کا انداز سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوا۔میڈیا انٹرویو میں ہانیہ عامر نے کہا کہ وہ تمام فنکاروں کے کام کی قدر کرتی ہیں اور امید کرتی ہیں کہ مستقبل میں ایوارڈ شوز میں مزید کیٹگریز شامل کی جائیں تاکہ ہر فنکار کی محنت کو سراہا جا سکے