فلم "لاپتہ لیڈیز" نے آئیفا ایوارڈز میں 10 ایوارڈز جیت کر کامیابی کا نیا سنگ میل عبور کیا

فلم

عامر خان اور کرن راؤ کی فلم لاپتہ لیڈیز نے بھارتی فلم انڈسٹری کے سب سے معتبر ایوارڈز، آئیفا میں 10 ایوارڈز اپنے نام کر لیے۔

 اس فلم نے بہترین فلم، بہترین ہدایت کار، بہترین کہانی اور بہترین اسکرین پلے سمیت کئی کیٹیگریز میں کامیابی حاصل کی۔ لاپتہ لیڈیز اس سال کی سب سے زیادہ ایوارڈز جیتنے والی فلم ثابت ہوئی۔آئیفا 2025 کی رنگا رنگ تقریب میں معروف اداکاروں نے پرفارمنسز کا شاندار مظاہرہ کیا، جن میں شاہ رخ خان، مادھوری ڈکشٹ، کرینہ کپور اور دیگر ستارے شامل تھے۔کارتک آریان نے اپنی فلم بھول بھلیاں 3 میں شاندار اداکاری پر بہترین اداکار کا ایوارڈ جیتا، جبکہ کریتی سینن کو بہترین اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ شریا گھوشال نے آمی جے تومار 3.0 کے لیے بہترین گلوکارہ کا ایوارڈ جیتا۔آئیفا 2025 کے اس جاندار ایوارڈ شو میں شعلے کو ٹریبیوٹ پیش کیا گیا اور کرینہ کپور نے اپنے دادا راج کپور کی 100ویں سالگرہ پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔