لاہور دنیا کے سب سے آلودہ شہروں میں دوسرے نمبر پر آگیا، جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 398 تک پہنچ گیا۔
دیگر شہروں میں فضائی آلودگی کی شدت بھی زیادہ رہی: فیصل آباد میں AQI 542، گوجرانوالہ 398، راولپنڈی 352 اور پشاور 325 ریکارڈ کیا گیا۔ملک کے مختلف شہروں میں دھند اور فضائی آلودگی برقرار ہے، جس کی وجہ سے خیبرپختونخوا، سندھ اور پنجاب کے کئی علاقوں میں دھند کی شدت میں اضافہ ہوا۔ حفاظتی اقدامات کے طور پر موٹروے پولیس نے متعدد شاہراہیں بند کر دی ہیں:
موٹروے M1: پشاور سے رشکئی تک بند
موٹروے M2: لاہور سے ہرن مینار تک ٹریفک کا داخلہ ممنوع
موٹروے M4: شیر شاہ انٹرچینج سے شام کوٹ انٹرچینج تک بند
موٹروے M5: ملتان سے ظاہر پیر تک ٹریفک ممنوع
شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ حادثات سے بچا جا سکے اور صحت کے مسائل کم ہوں۔