آج صوبائی دارالحکومت میں فضائی آلودگی کی صورتحال تشویشناک سطح پر پہنچ گئی ہے، جس کے باعث شہر کی ہوا مزید خراب ہو گئی ہے اور مجموعی آلودگی میں واضح اضافہ دیکھا گیا ہے۔
عالمی انڈیکس کے مطابق، لاہور اب دنیا کے سب سے آلودہ شہروں میں دوسرے نمبر پر آ گیا ہے، جو کہ شہریوں کے صحت اور روزمرہ زندگی کے لیے خطرہ ہے۔ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) کے مطابق، شہر کا مجموعی انڈیکس 260 ریکارڈ کیا گیا ہے، جو کہ انتہائی تشویشناک سطح ہے۔ مختلف علاقوں میں آلودگی کی شرح بہت بلند ہے، جن میں شامل ہیں:
گلبرگ: 378 AQI
برکی روڈ: 262 AQI
کینٹ: 293 AQI
ڈی ایچ اے فیز فائیو: 278 AQI
اقبال ٹاؤن: 244 AQI
بیدیاں روڈ: 225 AQI
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شہر میں کسی بھی قسم کی بارش کا امکان نہیں ہے، جس کے باعث فضائی آلودگی میں مزید اضافے کا خطرہ ہے۔ اس صورتحال میں، ماہرین نے شہریوں کو سخت احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی ہے۔ ان میں ماسک کا استعمال، غیر ضروری بیرونی سرگرمیوں سے گریز اور خاص طور پر بچوں، بزرگوں اور مریضوں کو فضائی آلودگی سے بچاؤ کے لیے خصوصی احتیاطی تدابیر شامل ہیں۔شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اس خطرناک صورتحال میں صحت کا خاص خیال رکھیں اور فضائی آلودگی سے بچاؤ کے لیے فوری حفاظتی اقدامات کریں تاکہ صحت کو لاحق خطرات سے بچا جا سکے۔