ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا کے کئی علاقوں میں دھند چھائی رہنے کا امکان ہے۔
پنجاب
لاہور، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، گجرات، جہلم، ساہیوال، ملتان، خانیوال، کوٹ ادو، بہاولپور، رحیم یار خان اور راجن پور میں شدید دھند کی توقع۔
اسلام آباد / مری / گلیات
پوری طرح سرد اور خشک موسم کی پیشگوئی۔
سندھ
سکھر، روہڑی، گھوٹکی، لاڑکانہ اور موئن جو دڑو میں دھند چھائے رہنے کا امکان۔
بلوچستان
زیادہ تر اضلاع میں موسم انتہائی سرد رہے گا۔
خیبر پختونخوا
پشاور، صوابی، مردان، چارسدہ، نوشہرہ اور ڈیرہ اسماعیل خان میں دھند کا امکان۔
گلگت بلتستان
موسم سرد اور خشک رہے گا۔