پنجاب سمیت ملک بھر میں موسم خشک اور سرد، کئی علاقوں میں سموگ/دھند کا امکان

پنجاب سمیت ملک بھر میں موسم خشک اور سرد، کئی علاقوں میں سموگ/دھند کا امکان

پنجاب سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے، جب کہ کچھ میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات کے اوقات میں سموگ یا دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، لاہور میں سورج کی کرنیں پھیلنے لگی ہیں اور شہر کا موجودہ درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 25 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔آئندہ چند دنوں میں، اسلام آباد اور اس کے گردونواح میں موسم خشک اور سرد رہنے کی توقع ہے، جب کہ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع اور پنجاب کے بیشتر علاقوں میں بھی یہی موسم جاری رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ صبح اور رات کے اوقات میں سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، لاہور، شیخوپورہ، قصور، اوکاڑہ، حافظ آباد، جھنگ، فیصل آباد، بہاولپور، ملتان، ڈیرہ غازی خان، ساہیوال، خانیوال، رحیم یار خان اور دیگر گردونواح کے علاقوں میں سموگ یا دھند چھائے رہنے کی پیش گوئی ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم صبح اور رات کے اوقات میں کشمور، سکھر، جیکب آباد، ٹنڈو جام اور گردونواح میں سموگ یا دھند کی توقع ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک اور سرد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت میں لہہ میں منفی 07، گوپس میں منفی 04، اسکردو اور استور میں منفی 02، ہنزہ اور کالام میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔