طیارہ دارالحکومت خرطوم کے قریب تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا،فوجی ذرائع
خرطوم (آئی این پی )سوڈان کے دارالحکومت خرطوم کے قریب فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار تمام افراد ہلاک ہوگئے ۔فرانسیسی خبر رساں ا دارے کے مطابق سوڈانی فوجی طیارہ منگل کے روز خرطوم کے قریب تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا۔سوڈانی فوجی ذرائع نے بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں طیارے میں سوار عملے سمیت سوڈانی فوج کے تمام اہلکار ہلاک ہوگئے۔