میانمار فوج کا اپنی ریاست کے ہسپتال پر حملہ، 31 افراد ہلاک، 68 زخمی

 ہلاکتوں میں اضافے کا  خدشہ ،میانمار فوج کا 28 دسمبر کو  انتخابات کے آغاز کا اعلان
ینگون(آئی این پی )میانمارکی فوج نے اپنی ریاست رخائن کے ایک اسپتال پر فضائی حملہ کرکے 31 افراد کو ہلاک کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ریسکیو اہلکاروں  نے بتایا کہ میانمارکی فوج نے مغربی ریاست رخائن کے شہر مروک او کے اسپتال پر  رات گئے فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں 31 افراد ہلاک  ہوگئے۔اسپتال پر فضائی حملے میں 68 افراد زخمی بھی ہوئے جوہسپتال میں زیر علاج ہیں جب کہ ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔میانمار فوج کی  جانب سے  28 دسمبر  کو  انتخابات  کے آغاز کا اعلان کیا  گیا ہے