امریکی ریاست مشی گن میں چرچ پر حملہ،4 افراد ہلاک،8 زخمی

واشنگٹن  (آئی این پی )امریکی ریاست مشی گن میں ایک شخص نے گاڑی چرچ کی عمارت کیمرکزی دروازے سے ٹکرا دی،خودکار رائفل سے فائرنگ کی،چار افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہو گئے ۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ آور نے حملے کے بعد چرچ کو آگ لگا دی،عمارت دھوئیں اور شعلوں میں گھِر گئی،پولیس کی فائرنگ سے حملہ آور مارا گیا،حکام کے مطابق اموات میں اضافے کاخدشہ ہے۔پولیس کے مطابق حملہ آورکی شناخت چالیس سالہ  تھامس جیکب سینفورڈ کے نام سے ہوئی ہے،جو قریبی قصبے برٹن کا رہائشی اورسابق امریکی میرین تھا،امریکی صدرٹرمپ نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہاملک میں پرتشدد واقعات ختم ہونے چاہئیں ۔