بنکاک اور میانمار میں شدیدزلزلہ، 26 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

بنکاک میں بلندوبالا عمارت ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئی، ایمرجنسی نافذ کردی گئی‘بھارت‘چین‘  تھائی لینڈ‘بنگلہ دیش میں بھی جھٹکے
بنکاک(آئی این پی)بنکاک اور میانمارمیں زلزلے کے زور دار جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، ریکٹر اسکیل پر 7.7 اور اور 6.4 کے زلزلے ریکارڈ کیے گئے، جن میں کم از کم 26 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق میانمار میں 7.7اور6.4 کے 2 زلزلے جن کی گہرائی 16 کلومیٹر بتائی گئی، بنکاک اور میانمار میں کم از کم 26 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔اس کے علاوہ زلزلوں کے باعث بنکاک میں بلند و بالا عمارت ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئی، تینتالیس افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ ۔حالات کی سنگینی کے باعث وزیراعظم نے ایمرجنسی نافذ کردی ہے، زلزلے کے جھٹکے 1 منٹ تک محسوس کیے گئے، لوگ گھروں، دفاتر اور شاپنگ مالز سے باہر نکل آئے، ہر طرف افراتفری مچ گئی۔شہر میں دیگر کئی عمارتوں کو بھی نقصان پہچا، زلزلے کی گہرائی 16 کلو میٹر اور مرکز میانمار کا شمال مغربی علاقہ تھا۔پہلا زلزلہ آنے کے صرف 12 منٹ بعد دوسرا جھٹکا محسوس کیا گیا، امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق، میانمار میں پہلا زلزلہ آنے کے صرف 12 منٹ بعد ایک اور زلزلہ آیا۔ دوسرا زلزلہ 6.4 شدت کا تھا، جو کہ پہلے زلزلے سے کم شدت کا تھا جس کی شدت 7.7 ریکارڈ کی گئی تھی۔