بلغاریہ میں مہنگائی اور کرپشن کیخلاف عوامی احتجاج پر وزیراعظم مستعفی

بلغاریہ(مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بلغاریہ کے وزیراعظم نے ملک بھر میں کئی ہفتوں سے جاری حکومت مخالف احتجاجات کے پیدا ہونے والے سیاسی بحران کے باعث استعفی دیا۔عوامی احتجاج اور مظاہرے اس زور پکڑنے لگے تھے جب حکومت نے 2026ء￿  کے بجٹ کی تجاویز پیش کی تھیں جس میں ٹیکس اور سوشل سیکیورٹی میں ہوشربا اضافہ کیا گیا تھا۔اپوزیشن جماعتوں کا بھی مطالبہ تھا کہ حکومت عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ لادنے کے بجائے کرپشن کم کرے۔ جس نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کردیا ہے۔