رومانیہ و بلغاریہ نے بھی شینگن ممالک کا حصہ بننے پر آمادگی ظاہر کردی

 بڈاپسٹ(آئی این ی ) رومانیہ اور بلغاریہ آئندہ برس شینگن ممالک کا حصہ بننے کے لیے آمادہ ہوگئے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک آئندہ سال جنوری میں شینگن مما لک کا حصہ بن جائیں گے۔ہنگری کے وزیر داخلہ سینڈور پنٹر نے رومانیہ اور بلغاریہ کے ہم منصبوں کے ساتھ ملاقات کے بعد ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ دونوں ممالک شینگن اسٹیٹس حاصل کرنے کے ایک قدم قریب ہیں۔