پولیس اہلکار گاڑی کا پیچھا کر رہے تھے‘حادثہ بحیرہ اسود کے ساحلی شہر برگاس کے قریب پیش آیا
برگاس( آن لائن )بلغاریہ کے مشرقی حصے میں پولیس کے تعاقب کے دوران ایک کار جھیل میں جاگرنے سے چھ تارکینِ وطن ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔ یہ افسوسناک واقعہ بحیرہ اسود کے ساحلی شہر برگاس کے قریب پیش آیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق، اہلکاروں نے گاڑی کو تقریباً 50 کلو میٹر جنوب میں روکنے کی کوشش کی، تاہم ڈرائیور نے رکنے کے احکامات نظر انداز کر دیے۔ ترجمان نے بتایا کہ پولیس نے ابتدائی طور پر گاڑی کو روکنے کی کوشش کی لیکن ڈرائیور باز نہ آیا۔ پولیس نے دو مزید مقامات پر بھی گاڑی کو روکنے کی کوشش کی، لیکن تیسرے تعاقب کے دوران برگاس کے بالکل قریب گاڑی پھسل کر سڑک سے نیچے جھیل میں جا گری۔