سعودی ولی عہد سے کوسوو، بلغاریہ کے صدور اور دیگر عالمی رہنماوں کی ملاقاتیں

    ریاض(یواین پی)سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کوسوو کی صدر وجوسا عثمانی، بلغاریہ کے صدر رومن رادیو اور مونٹی نیگرو کے وزیراعظم میلو جو کانووچ نے ملاقات کی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق موریطانیہ کے صدر محمد ولد الشیخ القروانی، راونڈا کے صدر پال کا گامے اور البانیہ کے وزیراعظم ایڈی راما نے بھی سعودی ولی عہد سے ملاقات کی۔ان ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات اور تعاون کے پہلووں کا جائزہ لیا گیا۔ یہ ملاقاتیں ریاض میں فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹیو کے موقع پر ہوئی ہیں، کانفرنس میں شرکت کیلیے عالمی رہنما سعودی دارالحکومت پہنچے ہیں۔