بارشوں کے3نئے سپیل تیار‘بادل پھٹنے‘آبی ذخائر میں خطرناک اضافے کا خطرہ چیئرمین این ڈی ایم اے

اس سال مون سون کی شدت 50 فیصد زیادہ ہے‘ آئندہ دو سے تین ہفتوں میں مزید کلائو ڈ برسٹ دیکھنے پڑسکتے ہیں :لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر 
مالاکنڈ میں سیلاب متاثرہ علاقوں  کیلئے   سیکریٹری بلدیات تعینات،خیبرپختونخوا  کے مختلف علاقو ں میں امدادی کارروائیاں جاری‘ 300 لاشیں برآمد
 بلوچستان میں بھی  مون سون کی بارشوں نے تباہی مچادی ، 20 افراد جاں بحق، 82 گھروں کو نقصان پہنچا، 13 مکمل منہدم ہوگئے:رپورٹ جاری

اسلام آباد (آئی این این پی  )چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)  لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر  نے کہا ہے   اس سال مون سون کی شدت 50 فیصد زیادہ ہے۔ ستمبر تک مون سون کے مزید  3 اسپیل آئیں گے۔اسلام آباد میں پریس بریفنگ کے دوران لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی نے پاکستان کو شدید متاثر کیا۔ اس مون سون کی شدت 50 فیصد زیادہ ہے، گلگت بلتستان بابوسر میں نقصانات زیادہ ہوئے، خیبرپختونخوا میں نقصانات کا اندازہ لگایا جارہا ہے۔لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر نے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں کا مکمل سروے کیا جائے گا ۔ بونیر، باجوڑ، بٹگرام میں تباہی ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے ہوئی، متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان اور خوراک فراہم کی جائے گی۔چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ جو آبادیاں کٹ گئی ہیں ان سے رابطہ بحال کرنے کی کوشش جاری ہے، مسلح افواج مسائل میں گھرے افراد کے ساتھ ہیں۔محکمہ موسمیات نے خبر دار کیا ہے کہ   خلیج بنگال پر موجود ہوائو  کا کم دبا ئومون سون کی سرگرمی کو مزید مضبو ط  کررہا ہے جس کی وجہ سے  منگل تک  اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں شدید بارشیں ہوسکتی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان میں 22 اگست تک موسلادھار بارش کا امکان ہیبلوچستان میں بھی  مون سون کی بارشوں نے تباہی مچادی ہے ۔بارشوں  کے دوران 11 بچوں سمیت 20 افراد جاں بحق ہوئے۔پی ڈی ایم اے  کی  رپورٹ کے مطابق  مون سون کی بارشوں میں 4 خواتین بھی جاں بحق ہونے والوں میں شامل تھیں، بارشوں کے دوران دو خواتین سمیت 8 افراد زخمی ہوئے۔گلگت بلتستان کے ضلع کھرمنگ میں سیلابی ریلے بہہ کر ماں بیٹی لاپتہ ہو گئیں، ریسکیو آپریشن کے دوران بیٹی کی لاش نکال لی گئی ہے، جب کہ ماں کی تلاش جاری ہے