وزیراعظم سے نئے چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر ) محمد سعید کی ملاقات

اسلام آباد (آئی این پی )وزیراعظم محمد شہباز شریف سے نئے  چیئرمین واپڈا  لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد سعید کی ملاقات ہوئی۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد سعید کو وفاقی کابینہ کی منظوری سے چیئرمین واپڈا تعیناتی پر مبارکباد دی۔شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد سعید کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ امید ہے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد سعید بطور چیئرمین واپڈا اپنے فرائض احسن طریقے سے سر انجام دیں گے