اسحاق ڈار نے جو کچھ کہا ہے ، شاید کسی وقت اس میں کچھ پیش رفت بھی ہو سکتی ہے:مشیر خارجہ محمد توحید حسین کا بیان
ڈھاکہ(آئی این پی )بنگلہ دیش نے کہا ہے کہ یہ اسٹریٹجک طور پر ممکن ہے کہ ڈھاکا علاقائی بلاک میں پاکستان کے ساتھ کسی مرحلے پر شامل ہو اور اس بلاک میں بھارت کی شمولیت نہ ہو جبکہ دوسرے جنوبی ایشیائی ممالک کے لیے ایسا ممکن نہیں۔ بنگلہ دیش کے سرکاری خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کے مشیر برائے امور خارجہ محمد توحید حسین کہا ہے کہ ہمارے لئے سٹریٹجک طور پر یہ ممکن ہے کہ ہم پاکستان کے ساتھ علاقائی سطح پر کسی اتحاد میں شامل ہو اور اس میں بھارت موجود نہ ہو، لیکن نیپال یا بھوٹان کیلئے بھارت کو شامل کیے بغیر پاکستان کے ساتھ کوئی گروپنگ بنانا ممکن نہیں۔بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق محمد توحید حسین نے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ پاکستان اسحق ڈار کے حالیہ بیان کے حوالے سے کہا کہ انہوں نے جو کچھ کہا ہے، اور شاید کسی وقت اس میں کچھ پیش رفت بھی ہو سکتی ہے۔