معاہدہ مسلم ممالک کا داخلی معاملہ ہے، معاہدے سے متعلق کسی تشویش کی کوئی گنجائش نہیں :وزیر خارجہ
ڈھاکا(آئی این پی )بنگلادیش کے وزیر خارجہ خلیل الرحمان نے کہا ہے مکہ معاہدے میں شمولیت کی دعوت ملی تو مثبت انداز میں غور کریں گے۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق بنگلہ دیشی پارلیمنٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیرخارجہ خلیل الرحمان کا کہنا تھا بنگلادیش مکہ معاہدے کو مثبت نظر سے دیکھتا ہے، معاہدے میں توسیع عالمی مسلم برادری کے دفاع کے لیے اقدام ہوگا، مکہ معاہدہ مسلم ممالک کا داخلی معاملہ ہے، مکہ معاہدے سے متعلق کسی تشویش کی کوئی گنجائش نہیں۔