دہشتگردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخوا پولیس فرنٹ لائن پر ہے۔اہلکاروں نے فرض کی راہ میں اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے شہادت کا عظیم رتبہ پایا
صدر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ تمیم اقبال کی جانب سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے اعزاز میںتقریب ، چیئرمین محسن نقوی اور قومی سکواڈ کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا
ڈھا کہ (آئی این پی ) صدر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ تمیم اقبال کی جانب سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔صدر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور قومی کرکٹ کے سکواڈ کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا، پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں، کوچز اور مینجمنٹ نے بھی تقریب میں شرکت کی۔اس موقع پر ملاقات کے دوران تمیم اقبال اور محسن نقوی نے کرکٹ کے فروغ کیلئے باہمی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر صدر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے کہا کہ ڈھاکہ آمد پر آپ کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔محسن نقوی نے کہا کہ بنگلہ دیش کے ساتھ کرکٹ کے ساتھ دل بھی جڑے ہوئے ہیں، کرکٹ کی باہمی سیریز سے دوطرفہ تعلقات پہلے سے مستحکم ہوئے ہیں۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے شاندار مہمان نوازی پر صدر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کیا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بنوں میں فتح خیل چوکی پر خودکش حملے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ خیبرپختونخوا پولیس کے شہداء کی قربانیوں کوہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ایک بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہدا کے خاندانوں سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کا اظہارکیا اور زخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعاکی۔ محسن رضا نقوی نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخوا پولیس فرنٹ لائن پر ہے۔اہلکاروں نے فرض کی راہ میں اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے شہادت کا عظیم رتبہ پایا۔ محسن نقوی نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس کے شہید اہلکاروں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔