بھارت کے ساتھ خراب تعلقات اور افغانستان سمیت دیگر ممالک کے ساتھ کشیدگی نے پورے خطے کو متاثر کیا
موجودہ حالات میں بہتری نہیں آ رہی تو متبادل راستوں پر سنجیدگی سے غور کرنا ہوگا:سپیکر پنجاب اسمبلی
لاہور( سپیشل رپورٹر) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں نے سارک چارٹرڈ ڈے کے موقع پر پنجاب یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا جغرافیہ انسان کے اختیار میں نہیں ہوتا اور یہ ان کے بس میں نہیں کہ ان کا ہمسایہ کون ہوگا، تاہم خطے میں امن و استحکام کے لیے دانشمندانہ فیصلے ناگزیر ہیں۔ سپیکر ملک محمد احمد خاں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ خراب تعلقات اور افغانستان سمیت دیگر ممالک کے ساتھ کشیدگی نے پورے خطے کو متاثر کیا ہے، جس کے باعث علاقائی تعاون کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ سپیکر ملک محمد احمد خاں نے مزیدکہا کہ اگر موجودہ حالات میں بہتری نہیں آ رہی تو متبادل راستوں پر سنجیدگی سے غور کرنا ہوگا، اور علاقائی تعاون کے فروغ کے لیے سارک جیسے پلیٹ فارم کو مؤثر انداز میں استعمال کیا جا سکتا ہے، حتیٰ کہ ضرورت پڑنے پر متبادل علاقائی فورمز پر بھی سوچا جا سکتا ہے۔ سپیکر ملک محمد احمد خاں نے کہا کہ ان کی سیاسی بصیرت انہیں یہی کہتی ہے کہ علاقائی تعاون سے پیچھے ہٹنا خطے کے مفاد میں نہیں، کیونکہ مسلسل تناؤ کسی منزل کی طرف نہیں لے جاتا