توشہ خانہ کیس 2: پی ٹی آئی کے بانی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد

توشہ خانہ کیس 2: پی ٹی آئی کے بانی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد

اسپیشل کورٹ سینٹرل ون اسلام آباد نے توشہ خانہ کیس 2 میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کر دی۔

 اڈیالا جیل میں کیس کی سماعت کے دوران جج شاہ رخ ارجمند نے فرد جرم عائد کی، تاہم ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کیا۔اس کیس کی ابتدائی تحقیقات نیب نے کی تھیں، جسے بعد ازاں نیب ترامیم کے تحت ایف آئی اے کو منتقل کر دیا گیا۔ ایف آئی اے نے تحقیقات مکمل کر کے ستمبر 2024 میں چالان عدالت میں جمع کرایا۔آج اس کیس کے حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کی درخواست بھی نمٹا دی گئی تھی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی اور کہا کہ اگر ضمانت کی رعایت کا غلط استعمال کیا جائے تو ٹرائل کورٹ ضمانت منسوخ کر سکتی ہے۔