راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ کیس ٹو کی سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
سماعت کے دوران نیب کے گواہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر آفتاب احمد کا بیان قلم بند کر لیا گیا۔ بشریٰ بی بی کے وکیل ارشد تبریز نے گواہ پر اپنی جرح مکمل کر لی، جبکہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل قوسین مفتی آئندہ سماعت پر جرح کریں گے۔عدالت نے کیس کی سماعت 6 اگست تک ملتوی کرتے ہوئے مزید 2 گواہوں کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کر لیا۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی اپنے بیٹوں سے فون پر ایک گھنٹے سے زائد بات کروا دی گئی۔