عمران خان اور بشریٰ بی بی پر توشہ خانہ ٹو کیس میں بھی فرد جرم عائد نہیں ہو سکی

عمران خان اور بشریٰ بی بی پر توشہ خانہ ٹو کیس میں بھی فرد جرم عائد نہیں ہو سکی

راولپنڈی:اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے دوران سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد نہ کی جا سکی۔

 اس کیس میں اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کے سامنے دونوں ملزمان کی درخواست بریت پر دلائل مکمل ہو چکے ہیں۔ اب عدالت نے بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے، جو 12 نومبر کو سنایا جائے گا۔سماعت میں توقع تھی کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کی جائے گی، تاہم درخواست بریت پر جاری کارروائی کے باعث فرد جرم عائد نہ کی جا سکی۔یاد رہے کہ اس سے قبل سانحہ 9 مئی کے جی ایچ کیو حملہ کیس میں بھی عمران خان اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے میں تاخیر ہوئی تھی۔