گارڈن ٹائون پاسپورٹ آفس پر چھاپہ ، 7ایجنٹ گرفتار

ملزموں کا تعلق لاہور سے ، شہریوں سے پاسپورٹس بنوانے کی مد میں پیسے بٹور تے
 تفتیش کے دوران آفس کے ملازمین کے ملوث ہونے کا تعین بھی کیا جا رہا 
لاہور (کرائم رپورٹر )ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور کی ٹیم نے گارڈن ٹائون پاسپورٹ آفس پر چھاپہ مار کر 7 ایجنٹ گرفتار کر لیے ،گرفتار ملزموں میں کامران، اللہ دتہ، سفیان، علی رضا، آصف، اکرام اور محمد آصف بھی شامل ہیں۔ ملزموں کا تعلق لاہور کے مختلف علاقوں سے ہے ، شہریوں سے پاسپورٹس بنوانے کی مد میں پیسے بٹور رہے تھے۔ٹوکن، بنک چالان، رسیدیں ودیگر شواہد برآمد، ملزموں کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔دیگر ملزموں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں پاسپورٹ مافیا کے خلاف جاری تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیاپاسپورٹ آفس کے ملازمین کے ملوث ہونے کا تعین بھی کیا جا رہا ہے۔ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون سرفراز خان ورک کی جانب سے ٹیم کی کارکردگی کو سراہا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ ایجنٹ مافیا کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری رہے گی۔