ارشاد علی، محمد رفیق، رمضان علی، عبدالکریم، شہباز حسین، محمد اکرم اور وقار شامل
بہاولنگر(خصوصی رپورٹ )تھانہ سٹی بی ڈویڑن پولیس نے جوئے کے اڈے پر چھاپہ مارکر 7ملزموں کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرکے جوئے پر لگی 1 لاکھ 75ہزار روپے کی رقم بھی بر آمد کرلی، گرفتار ملزموں میں ارشاد علی، محمد رفیق، رمضان علی، عبدالکریم، شہباز حسین، محمد اکرم اور وقار شامل ہیں، پولیس نے تمام ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر کے پابند سلاسل کر دیا ہے۔