چوہنگ کے علاقے میںملزمان نے 40 سالہ شہزاد کو گولیاں مار کر قتل کیا
لاہور(کرائم رپورٹر)چوہنگ کے علاقے میں 40سالہ شخص کی کھیتوں سے لاش برآمد ہوئی۔ بتایا گیا ہے کہ چوہنگ کے علاقے میں 40سالہ شہزاد کی کھیتوں سے لاش برآمد ہوئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے لاش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانہ منتقل کر دیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت شہزاد کے نام سے ہوئی ہے،ملزمان نے 40 سالہ شہزاد کو گولیاں مار کر قتل کیا ہے۔ پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی ۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔