کھیتوں سے تشدد زدہ ،گلا کٹی لاش برآمد

مناواں کے علاقے میں نت گائوں میں لاش ملنے پر پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی کارروائی، شناخت تاحال نہ ہوسکی
 لاہور (کرائم رپورٹر) مناواں کے علاقے نت گائوں میں کھیتوں سے تقریباً 40 سالہ نامعلوم شخص کی گلا کٹی لاش برآمد ہوئی ہے۔ ایدھی ترجمان کے مطابق متوفی کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی پائے گئے، تاہم تاحال اس کی شناخت نہیں ہو سکی۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے۔ پولیس کارروائی مکمل ہونے کے بعد ایدھی رضاکاروں نے لاش ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دی۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔