12 سالہ احتشام تلاش کے بعد والد کے سپرد

لاہور(کرائم رپورٹر)چوکی فردوس مارکیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 12 سالہ احتشام کو بحفاظت تلاش کرکے والد کے سپردکردیا۔ پولیس کے مطابق والدین نے بچے کے اغواء ہونے کے متعلق 15 پر کال کی تھی،بچہ ضلع قصور لاہور اپنے ماموں کے گھر آیا ہوا تھا،بیکری سے چیز لینے گیا ،واپسی کا راستہ بھول گیا، بچے کی تلاش کے لیے سپیشل ٹیم تشکیل دے کر فوری کارروائی عمل میں لائی گئی تھی۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن نے کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دینے پر ٹیم کو شاباش دی۔