بچے گھر سے باہر نکلے پھرراستہ بھٹک گئے ، جدید ٹیکنالوجی سے تلاش کیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)انچارج انویسٹی گیشن شیرا کوٹ اور انچارج انویسٹی گیشن ملت پارک نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائیاں کرتے ہوئے 8سالہ اور 5سالہ بچوں کو تلاش کرکے ورثاء کے سپرد کر دیا پولیس کے مطابق انویسٹی گیشن پولیس لاہور بچھڑوں کو اپنوں سے ملوانے میں مصروف عمل ہے انچارج انویسٹی گیشن شیرا کوٹ صفدر پرویز اور انچارج انویسٹی گیشن ملت پارک محمد آصف نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائیاں کرتے ہوئے 8سالہ محمد حسین اور 5سالہ مانس علی کو تلاش کرکے ورثاء کے سپرد کر دیابچوں کے ورثاء نے متعلقہ تھانہ جات میں اپنے بچوں کے اغواء کے مقدمات درج کروائے تھے، بچے گھر سے باہر نکلیاور واپسی پر راستہ بھٹک گئے تھے،بچوں کو جدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومین انٹیلیجنس کی مدد سے تلاش کیا گیا،بچوں کو بحفاظت تلاش کرنے پر ورثاء نے پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر کا کہنا ہے کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی طرف سے پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا گیا