لاہور(کرائم رپورٹر)شمالی چھاونی پولیس نے اغوا ہونے والی چار سالہ بچی بازیاب کروالی چار سالہ فاطمہ کے اغوا کا مقدمہ گزشتہ روز بچی کے والد فیاض کی مدعیت میں درج ہوا تھا پولیس کے مطابق بچی کی بازیابی کے لیے ایس پی کینٹ ڈویڑن قاضی علی رضا نے ایس ایچ اوشمالی چھا ئونی رومان اقبال کو احکامات جاری کئے تھے شمالی چھا ئونی پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور فوٹیجز کی مدد سے بچی کو بازیاب کروایابچی کو بازیابی کے بعد اس کے والد کے سپرد کر دیا گیا ہے