عدنان پیسوں سے بھرا شاپنگ بیگ موٹرسائیکل کیساتھ لٹکا کر جا رہا تھا
گرنے پر پولیس سے مدد طلب کی ، چند گھنٹوں میں بیگ اٹھانے والا ڈھونڈ لیا
لاہور(کرائم رپورٹر )مستی گیٹ پولیس نے 24گھنٹوں میں 33لاکھ کی رقم تلاش کر کے شہری کے سپرد کر دی۔پولیس کے مطابق شہری عدنان مارکیٹ میں اپنا سونا فروخت کر کے گھر جا رہا تھا،شہری نے 33لاکھ سے بھرا شاپنگ بیگ موٹر سائیکل کے ہینڈل کے ساتھ لٹکا دیا،کچھ دیر سفر کے دوران دیکھا کہ پیسوں سے بھر ا شاپنگ بیگ غائب ہے۔ پولیس نے بتایا کہ شہری نے فوری 15پر کال کر کے پولیس سے مدد طلب کی،مستی گیٹ پولیس نے فوری ریسپانس کرتے کارروائی کا آغاز کیا اورچند گھنٹوں کی کاوش سے پیسوں والا شاپنگ بیگ اٹھانے والے شہری کی شناخت ہو گئی