آرگنائزڈ کرائم یونٹ لاہور کی کارکردگی رپورٹ جاری

لاہور(کرائم رپورٹر) آرگنائزڈ کرائم یونٹ لاہور نے سال 2024 کے گیارہ ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔رپورٹ کے مطابق او سی یو نے 11 ماہ میں اغواء برائے تاوان، قتل، اندھے قتل، ڈکیتی جیسے سنگین جرائم کے 9696 مقدمات چالان کرکے 18395 ملزمان کو جیل بھجوایا، 214 خطرناک گینگز کے 680 ممبران کی گرفتاری عمل میں لائی گئی اور 90 کروڑ 3 لاکھ2 ہزار روپے سے زائد مالیت کی ریکوری کی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ آرگنائزڈ کرائم یونٹ لاہور نے 964 اے کیٹیگری کے خطرناک اشتہاری مجرمان سمیت 4239 عادی و عدالتی مفرور گرفتار کیے، 206 ملزمان سے ناجائز اسلحہ جن میں 211 پسٹلز، درجنوں جدید رائفلیں اور سیکڑوں گولیاں برآمد ہوئیں، 75مقدمات میں ملزمان سے بھاری مقدار میں مختلف قسم کی منشیات برآمد کر کے ملزمان کو جیل بھجوایا گیا۔