قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس : سندھ میں سائبر کرائم یونٹ قائم کرنے کی تجویز

  منشیات ایک لعنت ،  بچے تباہ ہورہے ہیں ، منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، سخ ،چیئرپرسن  فریال تالپور
  کراچی (آئی این پی )  قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے سندھ میں سائبر کرائم یونٹ قائم کرنے کی تجویزدیدی،چیئرپرسن قائمہ کمیٹی  فریال تالپور کا کہنا ہے کہ  منشیات ایک لعنت ہے جس سے ہمارے بچے تباہ ہورہے ہیں ، منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، سخت ترین کریک ڈائو ن   کیا جائے ۔قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلاس چیئرپرسن   فریال تالپور  کی زیرِ صدارت کراچی میں اجلاس منعقد ہوا جس میں چھ ایجنڈاز پر آئی جی سندھ اور ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز سمیت متعلقہ ڈی آئی جیز نے پوائنٹ ٹو پوائنٹ بریفنگ دی۔ ان چھ ایجنڈاز میں گرفتار منشیات مافیاز، فارنزک لیب، کیمیکل زدہ دودھ پر تفتیش، لینڈ مافیاز کیسز، سائبر کرائم یونٹ اور کچا ایریاز میں آپریشن شامل  تھے