سب انسپکٹر اسلم ،اے ایس آئی ایاز اورآصف ودیگر نے شہری سرورکے گھر چھاپہ مارا ،سامان کی توڑ پھوڑ کی
انکوائری میں ملزمان قصوروار قرار پائے، مقدمہ درج کرلیا گیا،تاحال کسی کی گرفتاری عمل میںنہ لائی جاسکی
لاہور( علی چودھری سے) آرگنائزڈ کرائم یونٹ کے افسران شہریوں کو اغوا کر کے بھتہ لینے لگے، یونٹ کے افسران پر تھانہ گرین ٹاؤن میں مقدمہ درج کرلیاگیا۔ مقدمہ فرائض میں غفلت برتنے پر شہری سرور کی درخواست پر درج کیا گیا ۔ مقدمے میں سب انسپکٹر اسلم، اے ایس آئی ایاز محمود اور آصف اعجاز سمیت دیگر 9 نامعلوم ملزمان کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ متعلقہ پولیس افسران نے 12 اکتوبر 2024 کی رات مدعی مقدمہ کے گھر پر چھاپہ مارا تھا ۔ مدعی مقدمہ کے مطابق مذکورہ افسران نے اس کا گھریلو سامان بھی توڑا تھا ۔جبکہ اعلیٰ پولیس افسران کی انکوائری کے دوران مذکورہ افسران قصور وار پائے گئے۔انکوائری کے بعد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تاحال کسی کو بھی گرفتار نہ کیا جا سکا۔