سابقہ کیسز میں اشتہاری ملزمان اور نامعلوم ہٹ لسٹ پر ،بیرون ملک بیٹھ کر شوٹر کو آپریٹ کرنیوالے اورخودشوٹرز کوٹارگٹ کیا جائیگا
لاہور(کرائم رپورٹر)آرگنائزڈ کرائم میں ملوث افراد کی فہرستیں تیار، سنگین کرائم پر قابو پانے کیلئے سی سی ڈی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے مطابق آرگنائزڈ کرائم میں ملوث افراد کی فہرستیں بنا لی گئی ہیں،سابقہ کیسز میں اشتہاری ملزمان اور نامعلوم ہٹ لسٹ پر ہونگے،بیرون ملک بیٹھ کر شوٹر کو آپریٹ کرنیوالے اورخودشوٹرز کوٹارگٹ کیا جائیگا۔جیلوں میں موجود مختلف کیسز کے پی اوز کی فہرستیں بھی تیار کی گئی ہیں،سی سی ڈی آرگنائزڈ کرائم کے خاتمے کیلئے پولیس کا معاون ادارہ ہے،2سالوں میں صرف لاہور کے آرگنائزڈ کرائم یونٹ نے15ارب کی ریکوری کی۔