سی ایم کرائم سرویلنس یونٹ کا افتتاح پنجاب کوہر قسم کے جرائم سے پاک کرنا چاہتے ہیں مریم نواز

 آئی جی پنجاب پولیس سے اصلاحات کا پلان طلب، ایف آئی آر کے اندراج میں بلاجواز تاخیر کی شکایات پر اظہار ناپسندیدگی
 ٹی ڈی سی پی بلائنڈ ڈولفن ریزارٹ کا آغاز کرتے ہوئے بے حد خوشی ہو رہی ہے، ریزارٹ دریائے سندھ کے کنارے 120 کنال پر قائم کیا گیا ہے : ایکس مسیج
لاہور(سپیشل رپورٹر)پنجاب بھر میںضلع،سرکل اور پولیس سٹیشن لیول پر سمارٹ پولیسنگ سسٹم نیا نظام متعارف کرادیا گیا۔ ڈی پی او، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او لیول پرکارکردگی کی مانیٹرنگ ، ڈیجیٹل نظام کے تحت کی جائیگی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سی ایم کرائم سرویلنس یونٹ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کرائم سرویلنس یونٹ میں متعین آفیسرز سے بات چیت کی۔  کرائم سرویلنس یونٹ کے سربراہ عثمان تنویر نے تفصیلی بریفنگ دی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ایف آئی آر کے اندراج میں بلاجواز تاخیر کی شکایات پر اظہار ناپسندیدگی کا اظہا رکیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پولیس سٹیشن ریکارڈ مینجمنٹ کے ڈیٹا کا درست استعمال یقینی بنانے کا حکم دیااور پولیس کے بارے میں منفی پروپیگنڈا پر فوری رسپانس کی ہدایت کی۔اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے آئی جی پنجاب پولیس سے اصلاحات کا پلان طلب کر لیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب کے ہر تھانے میں تازہ ترین جرائم کا مکمل ڈیٹا، ایک کلک پر سامنے آجائے گا‘ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب کوہر قسم جرائم سے پاک کرنا چاہتے ہیں۔ کرائم سرویلنس یونٹ کے قیام کا مقصدجرائم کے خاتمے کی مہم کو 
موثر بنانا ہے۔ اچھے برے لوگ ہر جگہ ہوتے ہیں لیکن پوری فورس پر تنقید درست طرزِ عمل نہیں ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ چند لوگوں کی وجہ سے پولیس کی مجموعی کارکردگی پرسوالیہ نشان غلط ہے۔ پنجاب میں موثر اصلاحات کی وجہ جرائم کی شرح میں کمی کا تاریخی رحجان خوش آئند امر ہے۔دریں اثناء وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے تونسہ انڈس ڈولفن ریزارٹ کے بارے میں ایکس میسج سے منفرد اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے تونسہ بیراج پر کوٹ ادو میں ٹی ڈی سی پی ڈولفن ریزارٹ کے افتتاح کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ایکس مسیج میں لکھا ہے کہ تصور کیجئے، صبح سویرے چائے کی چسکی لیتے ہوئے نایاب بلائنڈ دریائی ڈولفن کو دریائے سندھ کی لہروں پر اچھلتے ہوئے د یکھا جائے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ایکس میسج میںمزید لکھا کہ ٹی ڈی سی پی بلائنڈ ڈولفن ریزارٹ کا آغاز کرتے ہوئے بے حد خوشی ہو رہی ہے۔ ٹی ڈی سی پی بلائنڈ ڈولفن ریزارٹ دریائے سندھ کے کنارے 120 کنال پر قائم کیا گیا ہے ۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بتایا کہ ٹی ڈی سی پی بلائنڈ ڈولفن ریزارٹ عالمی سیاحتی معیار کے مطابق ماحول دوست تفریحی مقام ہے