مقبوضہ کشمیر؛ ایک اور بھارتی فوجی نے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا

مقبوضہ کشمیر؛ ایک اور بھارتی فوجی نے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا

مقبوضہ کشمیر کے ضلع راجوڑی میں بھارتی فوجی اڈے پر ایک اہلکار کی گولی لگی لاش ملی ہے۔

 کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب گولی چلنے کی آواز سے افراتفری مچ گئی۔ بھارتی فوج کے افسران اور اہلکار جب موقع پر پہنچے تو انہیں وردی میں ملبوس فوجی خون میں لت پت ملا، اور اس کے قریب سرکاری رائفل بھی پڑی تھی۔اہلکار کو فوراً ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی موت کی تصدیق ہو گئی۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم اور جائے وقوعہ سے حاصل ہونے والے شواہد کی بنیاد پر یہ تصدیق کی ہے کہ اہلکار نے خودکشی کی۔ اہلکار کی شناخت اندیش کمار کے نام سے ہوئی ہے۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے درمیان خودکشی کے واقعات ذہنی دباؤ، خوف، اور پست ہمتی کے باعث عام ہو چکے ہیں۔