مقبوضہ کشمیر: بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری

مقبوضہ کشمیر: بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری

مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں، جہاں ایک اور نوجوان خالد شریف بٹ کو بہیمانہ تشدد کے بعد قتل کر دیا گیا۔

کشمیری میڈیا کے مطابق خالد شریف بٹ کی مسخ شدہ لاش جموں کے علاقے وجے پور میں ملی۔ واقعے کے بعد نوجوان کے سوگوار خاندان نے شدید احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ قاتل فورسز کے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔حریت رہنما عبدالحمید لون نے واقعے کی سخت مذمت کرتے ہوئے بتایا کہ نوجوان کو اغوا کیا گیا اور دورانِ تشدد وہ شہید ہوا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کی جانب سے غنڈہ گردی اور ظلم و ستم کا سلسلہ عروج پر ہے۔

مقامی رہنماوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ ایسے مظالم کشمیری عوام کی حق خودارادیت کی تحریک کو کبھی کمزور نہیں کر سکتے اور عالمی برادری کو اس صورتحال کا فوری نوٹس لینا چاہیے۔مزید اطلاعات کے مطابق، مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں اور شہریوں کے خلاف یہ مظالم معمول بن چکے ہیں، اور اغوا، تشدد، اور گرفتاریاں مقامی آبادی میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا کر رہی ہیں۔ انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیمیں بھی بھارت پر زور دے رہی ہیں کہ وہ کشمیری عوام کے بنیادی حقوق کی پاسداری کرے۔