کرسمس کے موقع پر امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنوبی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کے باعث شدید سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی، جس کے نتیجے میں 1 لاکھ 60 ہزار سے زائد شہری بجلی سے محروم ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق طوفانی بارشوں کے باعث سیلابی پانی مختلف رہائشی علاقوں میں داخل ہو گیا، جس سے معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہوئے۔ سیکڑوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا جبکہ متعدد گاڑیاں کئی فٹ گہرے پانی میں پھنس گئیں۔متاثرہ علاقوں میں چھتوں پر محصور افراد کو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے ریسکیو کیا گیا۔ شہری حکام نے عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور گھروں میں رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ادھر محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ لاس اینجلس سمیت مختلف علاقوں میں آئندہ چار روز کے دوران آٹھ انچ تک مزید بارش ہو سکتی ہے، جس سے سیلابی صورتحال مزید سنگین ہونے کا خدشہ ہے۔