امن وامان بحال رکھنے کا آرڈر تھا، معاملے کو پیچیدہ بنادیا:اسلام آباد ہائیکورٹ

 اسلام آباد(آئی این پی )پی ٹی آئی احتجاج سے متعلق عدالتی آرڈر کی خلاف ورزی پر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کے دوران چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہا کہ عدالت کا سادہ سا آرڈر تھا کہ امن و امان بحال رکھنا ہے لیکن آپ نے اس معاملے کو اتنا پیچیدہ بنا دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی احتجاج سے متعلق عدالتی آرڈر کی خلاف ورزی پر اسلام آباد کے تاجروں کی توہینِ عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔بعدازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارتِ داخلہ کو پی ٹی آئی احتجاج سے متعلق رپورٹ جمع کرانے کیلئے مزید وقت دے دیا اور کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔