سندھ حکومت امن وامان کنٹرول کرنے میں ناکام، وفاق اجلاس بلائے: ایم کیو ایم

 100سے زائد شہری ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل ہو چکے،سندھ حکومت چین کی بانسری بجا رہی ہے،امین الحق
کراچی (یواین پی) رہنماء ایم کیو ایم امین الحق نے کراچی امن وامان صورتحال پر وفاق سے اجلاس بلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں سال 100سے زائد شہری ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل ہو چکے،سندھ حکومت چین کی بانسری بجا رہی ہے۔جاری ایک بیان میں رہنماء ایم کیو ایم امین الحق نے کہا کہ سندھ حکومت کراچی میں سٹریٹ کرائم کنٹرول کرنے میں ناکام ہو چکی ہے،شہری روزانہ راہزنوں کے ہاتھوں قتل ہو رہے ہیں، پولیس افسران کراچی کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کے اہل نہیں،وزیر اعظم اور وفاقی وزیر داخلہ کراچی میں امن و امان صورتحال پر اجلاس بلائیں۔