کرم:امن وامان کی صورت حال میں بہتری، انٹرنیٹ و موبائل سروس بحال

  پشاور، پاراچنار شاہراہ سمیت آمد و رفت کے تمام راستے تاحال بند ،اشیائے خوردونوش کی شدید قلت
کرم(آئی این پی ) خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں امن وامان کی صورت حال میں بہتری کے بعد انٹرنیٹ اور موبائل سروس بحال کر دی گئی جبکہ پشاور، پاراچنار شاہراہ سمیت آمد و رفت کے تمام راستے تاحال بند ہیں۔راستوں کی بندش کے باعث اشیائے خور و نوش، ادویات اور پٹرول کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ ایم این اے حمید حسین کا کہنا ہے کہ ضلع کرم کے راستوں کی بار بار بندش سے مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ڈی سی کرم کے مطابق ضلع کرم میں راستوں کی بندش سے پیدا ہونے والے مسائل کے حل پر توجہ دی جا رہی ہے۔