کمیٹی عملی اقدامات کے ذریعے ضلع کرم میں امن و امان کے قیام کیلئے موثر اقدامات کرے گی،بیرسٹر سیف سربراہ ہوں گے:اعلامیہ
پشاور(آئی این پی ) صوبائی حکومت نے ضلع کرم میں امن و امان کی بحالی کے لیے ایک سپروائزری کمیٹی قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔کمیٹی کی سربراہی مشیر اطلاعات پی بیرسٹر سیف کریں گے، جبکہ صوبائی وزیر آفتاب عالم بھی کمیٹی کے ارکان میں شامل ہوں گے۔کمیٹی میں سول انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلی افسران شامل کیے گئے ہیں۔ اس کمیٹی کا مقصد حکومتی فیصلوں پر موثر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہے۔کمیٹی عملی اقدامات کے ذریعے ضلع کرم میں امن و امان کے قیام کے لیے موثر اقدامات کرے گی۔