پاکستانی ڈاکٹرز نے پیچیدہ آپریشن کرکے 101 سالہ بزرگ کی بینائی بحال کردی

راولپنڈی (خصوصی رپورٹ )راولپنڈی کے الشفا ٹرسٹ آئی ہسپتال کے ڈاکٹروں نے 101 سالہ بزرگ کی پیچیدہ آپریشن سے بینائی بحال کردی۔101سالہ رضا خان اسلام آباد کے رہائشی ہیں، رضا خان اب اپنی آنکھوں سے دنیا کو دیکھ سکیں گے، بزرگ شہری شدید موتیا اور دیگر عارضوں میں مبتلا تھے۔انتہائی حساس آپریشن ڈاکٹر صبیح الدین کی قیادت میں ماہر ڈاکٹرز نے کیا، مہارت سے کیے گے آپریشن میں آنکھ کو محفوظ بنا دیا گیا۔