مرشد مزے میں ہے کوچ اور چیلا کٹہرے میں ہیں، بانی پی ٹی آئی نوازشریف اور مریم نواز کے بغض میں یہاں پہنچے ہیں
مریم نواز پر کوئی کرپشن کیس نہیں تھا، کبھی پبلک آفس ہولڈر نہیں رہیں پھر بھی ان کو کوچ اور چیلے نے انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا
لاہور(سپیشل رپورٹر ) پنجاب کی وزیراطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا وطیرہ ہے ہے جس تھالی میں کھانا اس میں چھید کرنا۔ایک بیان میں انہوں نے کہا بانی پی ٹی آئی نوازشریف اور مریم نواز کے بغض میں یہاں پہنچے ۔ مریم نواز پر کوئی کرپشن کا کیس نہیں تھا۔ مریم نواز کبھی پبلک آفس ہولڈر نہیں رہیں پھر بھی ان کو کوچ اور اس کے چیلے نے انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا۔بشری بی بی قیمتی نکلس چوری کرنے اور 190 ملین پائونڈ کے ڈاکے میں ملوث ہیں۔ بشری بی بی نے ابھی پنجاب میں کی لوٹ مار کا حساب دینا ہے۔ پانچ سال نوازشریف اور مریم نواز سے رسیدیں مانگنے والے کے پاس اپنی رسیدیں نہیں۔ بشری بی بی پر توشہ خانہ کے تحائف فروخت کرنے کی جعلی رسیدوں کا بھی کیس زیرالتوا ہے۔ کرپشن کرپشن کا راگ الاپنے والے کا اپنا پورا ٹبر چوری اور ڈاکوں میں ملوث نکلا۔ چیلہ اتنا بڑا بدبخت ہے اس نے برا وقت دیکھتے ہی کوچ سے بھی اظہار لاتعلقی کردیا۔ مرشد مزے میں ہے کوچ اور چیلہ کٹہرے میں ہیں۔