جنید صفدر کی شادی پر کھانا نہیں کھایا‘صرف سلاد کھا کر واپس آگئی( عظمی بخاری)

شادی میں ون ڈش کی پابندی کا پورا خیال رکھا گیا ‘ یہی وجہ ہے صرف مٹن رکھا گیا تھا‘میں چھوٹا گوشت نہیں کھاتی:ویڈیو بیان
لاہور(آئی این پی)پنجاب کی وزیرِ اطلاعات عظمی بخاری نے انکشاف کیا کہ جنید صفدر کی شادی انہوں نے کھانا نہیں کھایا صرف سلاد پر گزارا کیا۔‘قبل ازیں بعض صارفین نے سوشل میڈیا پر دعوی کیا تھا وزیراعلی پنجاب نے  حکومت کی جانب سے عائد ون ڈش کی پابندی کا خیال نہیں رکھا۔ تاہم اب عظمی بخاری نے ویڈیو جاری کرتے ہوئے اس پر وضاحت پیش کی۔انہوں نے بتایا کہ میں شادی کے مینیو کے حوالے زیادہ کچھ نہیں بتاسکتی کیونکہ میں نے کچھ کھایا نہیں، شادی میں ون ڈش کی پابندی کا پورا خیال رکھا گیا اور یہی وجہ ہے کہ شادی میں صرف مٹن رکھا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ چونکہ میں مٹن سے پرہیز کرتی ہوں، اس لیے میں نے کچھ نہیں کھایا صرف سلاد کھا کر واپس آگئی۔