سالک حسین جس تھالی میں کھا رہے ہیں، اسی میں چھید نہ کریں:عظمیٰ بخاری

 مریم نواز کسی کے کہنے پرڈپٹی کمشنر تعینات نہیں کرتیں ‘ میرٹ اور حکومتی پالیسی کے مطابق فیصلے کرتی ہیں
پنجاب میں پسند ناپسند، سفارش اور سیاسی وابستگی کی بنیاد پر فیصلوں کا کلچر ختم کر دیا ہے:وزیراطلاعات
 لاہور(یواین پی) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے سالک حسین کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے کہا ہے  اپنی مرضی کا ایک ڈپٹی کمشنر تعینات نہ ہونے پراتنا غصہ مناسب نہیں وزیراعلیٰ مریم نواز کسی کے کہنے پرڈپٹی کمشنر تعینات نہیں کرتیں بلکہ میرٹ اور حکومتی پالیسی کے مطابق فیصلے کرتی ہیں.مریم نواز نے پنجاب میں پسند ناپسند اور سفارش کی بنیاد پر فیصلوں کا کلچر ہمیشہ کے لیے ختم کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں قبضہ مافیا اور رسہ گیروں کے لیے اب کوئی گنجائش نہیں سفارشوں کے ذریعے ڈیرے کے ملازمین کو سرکاری عہدوں پر نوازنے کا رواج بھی ختم ہو چکا ہے.سالک حسین جس تھالی میں کھا رہے ہیں، اسی میں چھید نہ کریں بیان بازی کرنے کے بجائے انہیں شافع حسین سے حقائق معلوم کر لینے چاہئیں تھے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز نے پنجاب کے بجٹ کو شفاف اور منصفانہ انداز میں صوبے کے چھوٹے شہروں تک منتقل کیا ہے ‘انہوں نے کہا  مریم نواز پنجاب کی پہلی وزیراعلیٰ ہیں جنہوں نے سرکاری جہاز کے استعمال کے اخراجات کی بھی ادائیگی کی ہے ان کی حکومت نے گجرات کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 12 ارب روپے خرچ کیے ہیں گجرات میں جو ترقیاتی کام کئی دہائیاں پہلے ہو جانے چاہئیں تھے، وہ بھی مریم نواز کی حکومت نے کر کے دکھائے ہیں